Top Rated Posts ....

Islamabad High Court Orders All Tv Channels To Air Azan Daily Five Times

Posted By: Saeed Khan, May 08, 2018 | 09:07:51


Islamabad High Court Orders All Tv Channels To Air Azan Daily Five Times

Dailymotion


Youtube



اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان کے دوران ٹی وی چینل پرہر قسم کے نیلام گھر پابندی عائد کردی ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہو ئی ، الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے رہنما اصول پیش کئے، ڈی جی پیمرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام ٹی وی چینلز کو گائیڈ لائن جاری کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اس رمضان میں کسی چینل پر کوئی نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا، ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشرکرنا لازم ہو گا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام کا تمسخر اڑانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اسلامی تشخص اور عقائد کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل کو بتائیں کہ اس رمضان میں کوئی داؤ نہیں لگے گا۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...