Top Rated Posts ....

Govt To Increase Prices of Mobile Phones From 1st January 2019

Posted By: Ejaz Khan, December 14, 2018 | 03:47:08


Govt To Increase Prices of Mobile Phones From 1st January 2019

Youtube




عوام کیلئے ایک اور بری خبر، موبائل فونز مہنگے کرنے کا اعلان

اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نے موبائل فون ٹیکس پالیسی کے تحت یکم جنوری سے موبائل فون مہنگے کرنے کا اعلان کردیا۔نئے سال میں موبائل فون خریدنا مہنگا ہوجائے گا،کس موبائل فون پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

حکومت نے موبائل فون کی اسمگللنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں موبائل فون کی رجسٹریشن شروع کررکھی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت غیر تصدیق شدہ موبائل فون پر مختلف ٹیکسزلگائےجائیں گے۔

موبائل فون کی مالیت کےمطابق صارفین کو ٹیکس دینا پڑے گا ۔100 ڈالر کے فون پر 6367 اور150 ڈالر کے فون پر 8083 روپے جب کہ 200 ڈالر کے موبائل فون پر 13116 روپے ٹیکس ہوگا ۔
ضرور پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس شروع:اپوزیشن لیڈر کا خطاب

۔300 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 20216 روپے اور 400 ڈالر کے فون پر 25 ہزار 317 روپے جب کہ 500 ڈالر کے موبائل فون پر 30 ہزار 417 روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے

ایف بی آر نے 600 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 37 ہزار 517 روپے ، 700 ڈالر کے موبائل فون پر 42 ہزار 618 روپے اور ایک ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 57 ہزار 918 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانی اپنے ساتھ ایک ڈیوٹی فری موبائل لا سکتے ہیں تاہم اضافی فون لانے پر انہیں ٹیکسز بھی اضافی ادا کرنے پڑیں گے۔



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...