Top Rated Posts ....

Shocking Details About Asma Torture Case, Husband & Wife Both Were Taking Drugs

Posted By: Javed Khan, March 29, 2019 | 12:19:42


Shocking Details About Asma Torture Case, Husband & Wife Both Were Taking Drugs




لاہور،کاہنہ(نمائندہ جنگ) کاہنہ کے علاقے ڈیفنس رہبر میں دوستوں کے سامنے مبینہ رقص سے انکار پر بیوی پر تشدد کرنے اور اس کےسر کے بال مونڈنے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار ہونے والے خاتون کے شوہر فیصل نے پولیس حراست میں انکشافات کرتے ہوئےکہا ہےوقوعہ کی رات بیوی اسما اور میں آئس نشہ میں تھے، پتہ نہیں کیا ہوا۔ جبکہ خاتون اسما کا کہنا ہے کیس خراب کرنے کیلئے فیصل جھوٹ بول رہا ہے، اسکے دوست نازیبا حرکات کرتے تھے، منع کرنے پرتشدد شروع کردیا، دونوں نے پہلی شادیاں ختم کرکے آپس میں شادی کی۔

پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان فیصل اوراسکے ملازم راشد کو مقامی عدالت میں پیش کردیا،جس نے ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقدمہ میں اعلیٰ افسران کے حکم پرمزید تین دفعات 354, 355,اور 506.B کا اضافہ کردیا گیا۔لاہور پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے استرا، برش اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے جس ڈانس پارٹی میں دونوں میاں بیوی کی ملاقات ہوئی اس پارٹی میں بھی ان دونوں نے مبینہ طور پر خوب نشہ کررکھا تھا۔ بعدازاں فیصل گاہے بگاہے بیوی اسما ء کو نشہ لا کر دیتا رہا۔

ملزم فیصل نے پولیس حراست میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس رات دونوں نشے میں ہونے کی وجہ سے معلوم نہیں کب اسما پر تشدد کیا، بال کاٹے، نشے میں اسماء کو بھی نہیں معلوم ہوا کہ وہ کیا بول رہی ہے،اسے کبھی کسی کے سامنے ڈانس کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا، ہمارے شادی کے بعد سے اختلافات پیدا ہونے شروع ہوگئے تھے تاہم میں نے اس کے کہنے پر اپنی پہلی بیوی کو طلاق دی۔جبکہ متاثرہ خاتون اسماء عزیز نے کہا ہے میں نے کسی قسم کا کوئی نشہ نہیں کیا ہوا تھا،ملزم شوہر کیس کو خراب کرنے کے لئے جھوٹ بول رہا ہے، دراصل میں نے اس سے محبت کی شادی کی لیکن وہ میری عزت کو اپنے دوستوں کے سامنے نیلام کرتا تھا، جب میں نے مزید اس کا کہنا ماننے سے انکار کیا تو آپے سے باہر ہوکر مجھ پر تشدد کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماء عزیز کی 2016 میں فیصل کے ساتھ ملاقات ایک ڈانس پارٹی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی، اس سے قبل اسماء عزیز ایک شوہر سے طلاق لے چکی تھی اور دوسرے شوہر کے ساتھ اس کے حالات کشیدہ تھے جبکہ میاں فیصل کے اپنی بیوی سے تعلقات درمیانہ نوعیت کے تھے جس پر دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے پہلے ازدواجی تعلقات ختم کرکے نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں جس پر اسماءعزیز نے تیسری اور فیصل نے دوسری شادی کی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسماء عزیز کے پہلے شوہر سے 2 بچے ہیں جن میں 18سالہ بیٹا انس اور 16سالہ بیٹی نمل شامل ہیں اور اسماء کی اپنی عمر 40سال سے 42سال ہے ،اس کی پہلی شادی 18سال کی عمر میں ہوئی تھی جو کچھ سال ہی چل سکی تھی جس کے بعد اس نے ڈیفنس کے رہائشی ایک شخص سے دوسری شادی کی تھی۔




Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...