Indian Soldier Slipped on Snow And Fell On Pakistan's Side

سرحد پر تعینات بھارتی فوجی برف میں پھسل کر پاکستان میں آگرا
جموں و کشمیر میں سرحد پر تعینات بھارتی فوجی برف میں پھسل کر پاکستان میں آگرا۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے دعویٰ کیا ہےکہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کا حوالدار راجیندرا سنگھ دورانِ ڈیوٹی برفباری میں پھسل گیا اور پاکستانی حدود میں جا پہنچا۔
بھارتی ادارے کے مطابق فوجی اہلکار کے اہلخانہ کو اس کی گمشدگی کی اطلاع چند روز قبل اس کی یونٹ نے دی۔
تاہم بعد میں بھارتی فوج نے اہلخانہ کو بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر حادثاتی طور پر برف میں پھسل پاکستانی سرحد میں جا پہنچا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ اہلکار کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور اس کی واپسی کے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Source
What happened inside Gul Plaza? Story of a survivor from the fire
Donald Trump shares AI-generated new map of America
Indian sports anchor Vikrant Gupta praises chairman PCB Mohsin Naqvi
Khawaja Asif terms 18th Amendment 'Dhakonsla'
Shehla Raza's aggressive response on Khawaja Asif's comments about 18th amendment
Talal Chaudhry & Asad Qaiser face-off in National Assembly











