Top Rated Posts ....

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ کمی، اطلاق کے ای ایس سی پرنہیں ہوگا

Posted By: Ahsan Shah, July 10, 2013 | 06:12:34




اسلام آ باد: نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں جون کے لئے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے تاہم کمی کا اطلاق کے ای ایس سی پر نہیں ہوگا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے اجلاس میں ملک میں ماہانہ بنیاد پر بجلی کی قیمتوں کے تعین پر غور ہوا، اجلاس کے دوران سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی اور نیشنل ٹرانس میشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا گزشتہ ماہ ملک میں پیدا کی جانے والی کل بجلی میں سے 40 فیصد ہائیڈل ذرائع سے حاصل کی گئی اس کے علاوہ جون میں لائن لاسز بھی توقع سے کم رہے جس کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔
نیپرا نے متعلقہ حکام کا مؤقف سننے کے بعد جون کے لئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جس کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ دیگر تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔


Source: Express News




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...