Top Rated Posts ....

Breaking News: Election Commission disqualified PTI Senator Faisal Vawda

Posted By: Nasir, February 09, 2022 | 07:09:35


Breaking News: Election Commission disqualified PTI Senator Faisal Vawda


فیصل واوڈا: تحریک انصاف کے سینیٹر نااہل قرار، بطور رکن اسمبلی لی گئی تنخواہیں، مراعات دو ماہ میں واپس کرنے کے احکامات

سنہ 2018 کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپنا محفوظ شدہ فیصلہ آج (بدھ) سُنایا جس میں فیصل واوڈا کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ بطور رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر حاصل کی گئی تنخواہیں اور مراعات دو ماہ کے اندر سیکریٹری قومی اسمبلی کو واپس جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی واپس لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیصل واوڈا نے اپنا جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...