Top Rated Posts ....

Shafqat Mehmood under criticism for getting donations from poor domestic workers for PTI Jalsa

Posted By: Sohail, April 17, 2022 | 15:57:33


Shafqat Mehmood under criticism for getting donations from poor domestic workers for PTI Jalsa


پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے فخریہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے دوست کے گھر گئے اور انہیں اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب دوست کے گھریلو ملازمین پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کیلئے کوئی 100 روپے اور کوئی 500 روپے کا چندہ لے آیا۔ شفقت محمود نے بتایا کہ انہوں نے چندہ لے لیا اور ان کو باقاعدہ رسید کاٹ کر دی۔ شفقت محمود نے مزید لکھا کہ یہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی لوگوں میں مقبولیت کی علامت ہے۔



شفقت محمود کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ جنہوں نے ڈیم فنڈ کیلئے ایدھی سے پیسے لے لئے انہیں غریب ورکرز سے سو پچاس کا چندہ لینے میں کیسی شرم۔





ایک صارف انس ٹیپو نے لکھا کہ لیڈر پرائیویٹ جیٹ میں سفر کررہا ہے اور پارٹی ممبرز غریب گھریلو ملازمین سے 100 اور 500 روپے چندہ بٹور رہے ہیں




مزید لوگوں کے تبصرے ملاحظہ کیجئے








شفقت محمود نے لوگوں کی تنقید کے جواب میں اپنے اس فعل کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ ان غریب ملازمین کو بھی پورا حق ہے کہ وہ اپنا حصہ ڈالیں۔ انہیں صرف اس بنا پر محروم کیوں محسوس کرایا جائے کہ ان کے پاس دینے کیلئے رقم کم ہے۔




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...