Top Rated Posts ....

Inconsistency in the details of income and assets, FBR sends notice to anchor Imran Riaz Khan

Posted By: Nasir, May 08, 2022 | 14:12:54


Inconsistency in the details of income and assets, FBR sends notice to anchor Imran Riaz Khan




آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات میں عدم مطابقت، اینکر عمران ریاض کو ٹیکس حکام کا نوٹس

پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثوں اور آمدن کی تفصیلات میں عدم مطابقت پر ٹی وی اینکر عمران ریاض خان کو وضاحت پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کر کے 15 مئی کو طلب کیا ہے۔

ان لینڈ ریونیو کے ایڈیشنل کمشنر کی جانب سے عمران ریاض خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں ان کی پراپرٹی اور زرعی زمین سے آمدن سمیت دیگر ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس ان کے گھر ماڈل ٹاون لاہور کے پتے پر بھجوایا گیا ہے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جو انکم ٹیکس جمع کروایا گیا ہے وہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

سال 2020 میں ایک کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 858 روپے آمدن ظاہر کی گئی۔

نوٹس کے مطابق عمران ریاض نے سنہ 2020 میں فیروز والا میں 72 کنال زرعی اراضی کی ملکیت ظاہر کی تاہم اس زمین سے ہونے والی آمدن ظاہر نہیں کی۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں تحریک انصاف کے حامی اس ٹی وی اینکر کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد میں 18 لاکھ اضافہ ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے بعض ماہرین دعویٰ کرتے ہیں کہ عمران ریاض گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے یوٹیوبر کے طور پر ابھرے ہیں جو ماہانہ 50 لاکھ سے زیادہ کماتے ہیں۔

ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق اینکر کے اثاثوں میں پلاٹ نمبر 76 ملت ٹریکٹر ایمپلائیز سوسائٹی ظاہر کیا گیا جس کی قیمت تین کروڑ 65 لاکھ اور تین کنال کا بتایا گیا تاہم 2021 میں ظاہر کیا کہ پلاٹ نمبر 65 اور 66 یعنی ایک سال بعد کے اثاثہ جات میں دو پلاٹ ظاہر کیے اور دونوں کی قیمت تین کروڑ 25 لاکھ ظاہر کی گئی سال 2020 اور 2021 کے اثاثہ جات میں ان پلاٹ کی قیمتوں کا فرق ہے۔

ایک پلاٹ 2020 میں تین کروڑ کا اور 2021 میں دو پلاٹ اور ان دونوں کی قیمت ایک پلاٹ سے بھی کم ظاہر کی گئی حالانکہ پراپرٹی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو اینکر سے زرعی زمین کے حوالہ سے رابطہ کریں گے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان ساتھ تعاون کریں گے۔


Source



Comments...