Top Rated Posts ....

PTI supporters on twitter demands apology from Asad Umar & Fawad Ch for their misbehavior with Shehbaz Gill

Posted By: Nasir, February 09, 2023 | 19:11:00


PTI supporters on twitter demands apology from Asad Umar & Fawad Ch for their misbehavior with Shehbaz Gill


ٹویٹر پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا سپورٹرز نے #ApologizeToShahbazGill کا ٹرینڈ چلادیا۔ جس میں اسد عمر اور فواد چوہدری سے شہباز گل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح عدالت میں جب شہباز گل میڈیا سے بات کرنے لگے تو ان کے ساتھ کھڑے اسد عمر اور فواد چوہدری ان کو اکیلا چھوڑ کر چلتے بنے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سپورٹرز نے چند مزید ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں شہباز گل کے ساتھ پہلے بھی کئی بار ایسا کیا جاچکا ہے۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں اور ان کے ساتھ شہباز گل کھڑے ہیں۔ مگر جیسے ہی شہباز گل نے گفتگو شروع کی تو فواد چوہدری فوراً چلے گئے، جبکہ شہباز گل نے ان کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ ایک اور ویڈیو میں شہباز گل کے ساتھ یہی سلوک حماد اظہر نے کیا۔





اس پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سپورٹرز نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان پارٹی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہباز گل سے معافی مانگیں۔












Comments...