Top Rated Posts ....

Shabaz Gill apologizes to Ramesh Kumar for abusive language, Ramesh Kumar withdraws his case

Posted By: Nasir, February 11, 2023 | 13:30:53


Shabaz Gill apologizes to Ramesh Kumar for abusive language, Ramesh Kumar withdraws his case


شہباز گل رمیش کمار سے معافی مانگنے ان کے گھر جاپہنچے۔ میں نے آپ کے لئے ٹی وی شو میں جو الفظ استعمال کئے میں اس پر معافی مانگتا ہوں، مجھے ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا۔ شہباز گل کی معافی پر رمیش کمار نے شہباز گل کو معاف کرکے اپنا کیس واپس لینے کا اعلان کردیا۔





قریباً دس ماہ قبل کامران شاہد کے پروگرام میں شہباز گل نے رمیش کمار کو سخت گالم گلوچ کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید برآں شہباز گل نے رمیش کمار پر کرپشن اور جعلی دوائیاں بیچنے کے الزامات لگائے تھے۔





شہباز گل کے الزامات اور گالم گلوچ پر رمیش کمار نے شہباز گل پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس دائر کردیا تھا۔





آج شہباز گل کے گھر آکر معافی مانگنے پر رمیش کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شہباز گل کی معافی کو قبول کرتے ہیں اور اپنی وکیل ایمان مزاری کو ہدایت کرتے ہیں کہ شہباز گل کے خلاف کیس واپس لے لیں۔





Comments...