Top Rated Posts ....

PM Shahbaz Sharif takes notice of mob lynching incident in Nankana Sahib

Posted By: Atif, February 11, 2023 | 15:33:32


PM Shahbaz Sharif takes notice of mob lynching incident in Nankana Sahib



وزیراعظم نے ننکانہ صاحب میں ماورائےقانون قتل کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم شہبازشریف نے تھانہ واربرٹن ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا۔

واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں واقع واربرٹن میں مشتعل افراد نے تھانے سے توہین مذہب کے ملزم کو نکال کر ہلاک کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیس نے پرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے، امن وامان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہیے۔


Source



Comments...