Top Rated Posts ....

Former CCPO Lahore Umar Sheikh died of heart attack

Posted By: Faisal , March 23, 2023 | 15:41:33


Former CCPO Lahore Umar Sheikh died of heart attack



لاہور: سابق کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ انتقال کرگئے۔

محمد عمر شیخ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

وہ ان دنوں رکن وفاقی محتسب تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحیم یار خان میں ادا کی جائے گی۔ ان کا تعلق خان پور سے تھا۔

عمر شیخ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کرکے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس میں شامل ہوگئے۔

عمر شیخ مختلف تنازعات کا بھی شکار رہے۔ موٹروے ریپ کیس میں متنازع بیان دینے پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے بھی تنازع پیدا ہوا تھا۔


Source



Comments...