Top Rated Posts ....

Youtube Will Be Unblocked in Pakistan After Eid-ul-Fitr - PTA Finally Decided

Posted By: Aurangzeb Sukkur, July 26, 2013 | 02:12:42




اسلام آباد: گستاخی رسالت پر مبنی موادکونہ ہٹانے کی وجہ سے پاکستان میں بند کی گئی معروف ویڈیوویب سائٹ یوٹیوب کوکھولنے کافیصلہ کر لیاگیاہے۔

پاکستانی میڈیارپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہاگیاہے کہ اس مقصدکے تحت رواں ہفتہ بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے گا۔

اعلی حکومتی ذرائع سے منسوب اطلاعات میں کہاگیاہے کہ یوٹیوب سے بندش ہٹانے کا فیصلہ عیدکے بعدمتوقع ہے۔

یادرہے کہ پاکستان جہاں تقریبا4کروڑافرادانٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں میں گوگل کی ملکیتی ویب سائٹ یوٹیوب سب سے بڑاویڈیوپورٹل مانی جاتی تھی۔

یوٹیوب پرپابندی اس وقت لگائی گئی تھی جب بین الاقوامی طورپرتوہین رسالت کی غرض سے بنائی گئی ویڈیوکویوٹیوب سے پالیسی کے خلاف مان کر ہٹانے سے انکارکردیاتھا۔

اس واقعہ کے بعدپاکستان سمیت متعددممالک نے یوٹیوب کے خلاف تادیبی اقدامات کئے تھے۔

پاکستان میں ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ یوٹیوب کے ساتھ تنازعہ حل کرنے میں دلچسپی نہ لینے کی اہم وجہ سابقہ حکومت کومخالفت سے بچانا بھی تھا۔دوسری صورت میں دیگرممالک کی طرح یوٹیوب انتظامیہ سے معایدہ کرکے اس مسئلہ کوحل کیاجاسکتاتھا۔


Source: The News Tribe




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...