Top Rated Posts ....

Fatima Bhutto and Bakhtawar Bhutto Zardari slam Nabil Gabol for his absurd statement

Posted By: Sohail, April 03, 2023 | 19:10:37


Fatima Bhutto and Bakhtawar Bhutto Zardari slam Nabil Gabol for his absurd statement


پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انگریزی کی ایک کہاوت ہے کہ اگر آپ ریپ یعنی بلادکار کو برداشت کرسکتے ہیں تو اس کو انجوائے کریں۔ اس پر ہوسٹ نے ٹوکتے ہوئے نبیل گبول سےکہا کہ ایسی کوئی کہاوت نہیں۔ جس پر نبیل گبول نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں ، ایسی کہاوت ہے۔



فاطمہ بھٹو نے نبیل گبول کی اس ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا (اردو ترجمہ) "سراسر گندگی۔ نبیل گبول نے سندھ حکومت کی مجرمانہ ذہنیت کو بے نقاب کر دیا۔ اس نے لیاری کے لیے کچھ نہیں کیا، ان لوگوں کے لیے جن کی وہ نمائندگی کرتا ہے، اور اس طرح کے تشدد کی بات کرتے ہوئے ہنستا ہے۔ ہولناک۔"۔



آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے نبیل گبول کے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا (اردو ترجمہ) "ان کی (قابل نفرت) بیان بازی صرف ان کی ذات سے تعلق رکھتی ہے اور یہ کسی طرح بھی ہماری پارٹی کی ترجمانی نہیں کرتا۔ اگر یہ پہلے سے کافی حد تک واضح نہیں تھا تو میں واضح کردوں کہ ہم خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے کھڑے ہیں۔ عورت سے نفرت کی ہمارے مذہب اور جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔"۔۔



Comments...