Top Rated Posts ....

PPP issues show cause notice to Nabil Gabol for his controversial statement

Posted By: Faisal , April 04, 2023 | 05:43:06


PPP issues show cause notice to Nabil Gabol for his controversial statement


ریپ سے متعلق متنازعہ بیان پر پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ پیپلز پارٹی نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا

پیپلز پارٹی نے پارٹی رہنما نبیل گبول کو نجی ٹی وی پر نامناسب الفاظ ستعمال کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

نبیل گبول کو شوکاز نوٹس پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نبیل گبول کو 3 دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان

وضاحت نہ کرنے کی صورت میں نبیل گبول کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان

نامناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔ ترجمان





واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ انگریزی کی ایک کہاوت ہے کہ اگر ریپ ہورہا ہو اور آپ برداشت کرسکتے ہوں تو پھر ریپ کو انجوائے کریں۔ جس پر ہوسٹ نے کہا ایسی کوئی کہاوت نہیں ہے تو نبیل گبول نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کہاوت ہے۔



Comments...