Top Rated Posts ....

Hamid Mir's tweets on larger bench constituted by Chief Justice

Posted By: Sohail, April 04, 2023 | 09:37:34


Hamid Mir's tweets on larger bench constituted by Chief Justice


چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ رجسٹرار کے متعلق فیصلے پر چھ رکنی ججز کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ لارجر بنچ میں درج ذیل ججز شامل ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن
جسٹس منیب اختر
جسٹس مظاہر نقوی
جسٹس محمد علی مظہر
جسٹس عائشہ ملک
جسٹس حسن اظہر رضوی
حامد میر نے اس بنچ پر ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا

سپریم کورٹ کی طرف سے 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم خوش آئند ہے لیکن جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ بنانا اور اس میں مظاہر اکبر نقوی کو شامل کرنا انتہائی افسوسناک ہے متنازعہ ججوں کے ذریعہ متنازعہ فیصلے آئیں گے یہ جسٹس کارنیلئس کا نہیں جسٹس منیر کا راستہ ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چھ رکنی بینچ بنا کر اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت انکے ساتھ نہیں ہے چیف جسٹس اور مظاہر نقوی سمیت سات جج ایک طرف اور آٹھ جج دوسری طرف ہیں سیاستدان ججوں کی اس لڑائی سے دور رہیں ججوں کی لڑائی ہمیشہ جمہورئت کو نقصان پہنچاتی ہے۔




Comments...