Top Rated Posts ....

Imran Riaz's disappearance became mysterious, some unknown persons took him with them from Jail

Posted By: Zafar, May 15, 2023 | 08:52:55


Imran Riaz's disappearance became mysterious, some unknown persons took him with them from Jail


عمران ریاض بازیابی کیس سماعت کا آغاز
عدالت میں جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلائی جا رہی ہے،
عدالت میں جو فوٹیج چلائی جا رہی ہے اس پر وقت نہیں دکھایا جا رہا
ویڈیو میں جگہ جگہ کٹ لگا ہوا ہے۔ وکیل عمران ریاض خان کا اعتراض

عمران ریاض کو جیل واپسی ہر ویگو ڈالے میں لیجانے کی ویڈیو چلا دی گئی
عمران ریاض کی جیل سے رہائی کی فوٹیج بھی چلا دی گئی
عمران ریاض جن لوگوں کے ساتھ والس جا رہے ہیں انہوں نے چہرے کیوں چھپائے ہیں۔ چیف جسٹس
اگر چہرے چھپائے ہیں تو انکے جاننے والے تو نہیں ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان

عمران ریاض کو کوئی عام آدمی نہیں لے کر گیا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی
یہ معاملہ تو مشکوک ہوگیا، کون لے گیا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی

عدالت نے سرکاری وکیل اور ڈی پی او کو ایجنسیز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی
جائیں چیک کریں کون لے کر گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
مجھے گوجرانوالہ جاکر چیک کرنا پڑے گا۔ ڈی پی او سیالکوٹ

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض سے متعلق 4 بجے تک کی مہلت دے دی۔ جائیں جا کر انکو عدالت کا حکم بتائیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی

ڈیپٹی کمشنر صاحب بتائیں کب اور کتنے نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی
100 سے زائد نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ
یہ ہر لحاظ سے آزاد ہونے چاہیں۔

یہ درست راستہ بتائیں گے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔ چیف جسٹس
عام آدمی یا سیاسی رہنما کی نظر بندی تو سمجھ آتی ہے لیکن صحافی کی نظر بندی کیوں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ
اینکر پرسن کو آزاد ہونا چاہیے وہ کیوں نظر بند کیا گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی

کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ ائیرپورٹ سے اینکر پرسن کو گرفتار کرلیا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی
یہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی
کیا اللہ کے پاس نہیں جانا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی

اگر یہاں اٹھنے سے پہلے سانس نکل گیا تو کہاں جائی گے یہ۔ چیف جسٹس
ڈی پی او جب آپ کے بس میں کچھ نہیں تو پھر ٹھیکے داری کیوں لیتے ہیں۔ چیف جسٹس
کوئی تیار ہی نہیں قانون اور قاعدے پر چلنے کےلیے۔ چیف جسٹس امیر بھٹی

اینکر پرسن تو اپنی رائے دیتا ہے قانون اسے حق دیتا ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ امیر بھٹی
یا تو پھر قانون ختم کر دیں ان سے حق لے لیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی
پریس کو آزاد رینے دیں آزادی سے کام کرنے دیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی

جو کچھ آپ پیش کر رہے پیں اس پر افسوس ہے۔ چیف جسٹس امیر بھٹی

اگر اس پر چلا جائے تو قانون آپکے خلاف کاروائی کرنے کا کہتا ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ



Comments...