Top Rated Posts ....

Exchange of harsh tweets between Fawad Chaudhry and Bilal Azhar Kayani

Posted By: Zahoor, July 23, 2023 | 06:30:08


Exchange of harsh tweets between Fawad Chaudhry and Bilal Azhar Kayani


فواد چوہدری اور حکومتی مشیر بلال اظہر کیانی میں سخت ٹویٹس کا تبادلہ، ایک دوسرے کے خاندان پر بھی اٹیکس۔۔ ملاحظہ کیجئے دونوں کی ٹویٹس
فواد چوہدری کی ٹویٹ:

آج وہ میڈیا تنظیمیں اور مالکان نظر نہیں آ رہے جو پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے تھیں، پیمرا کا ترمیمی بل حکومتی کٹھ پتلی پیمرا کو تمام اختیارات کا مالک بنا دیتا ہے اب پہلے عملی طور کے بعد قانونی طور ہر بھی میڈیا کی آزادی ختم کردی گئ، جہاں ہم ایک ایسا ادارہ تشکیل دے رہے تھے کہ جس میں حکومتی مداخلت نہ ہو اس حکومت نے ایک ماتحت ادارے کو میڈیا کو مکمل ماتحت کر دیا ہے۔

فواد چوہدری کی اس ٹویٹ پر ری ایکٹ کرتے ہوئے حکومتی مشیر بلال اظہر کیانی نے جوابی ٹویٹ میں لکھا

میڈیا پریڈیٹر کے گوئیبلز اور صحافیوں کو تھپڑ، گھونسے، لاتیں، گولیاں مارنے، 10 ہزار میڈیا ورکرز کا روزگار ختم اور میڈیا ہاؤسز کو مالی نقصان پہنچانے والے اظہار رائے کی آزادی کے دشمنوں اور سند یافتہ میڈیا پریڈیٹر کے "سرٹیفیکیٹ" کی ضرورت نہیں۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، ایمینڈ،پی ایف یو جے کی ایک سال سے جاری مشاورت سے پیمرا (ترمیمی) بل 2023 تیار ہوا ہے، آپ کی آنکھ آج کھلی ہے۔آپ کو تکلیف اِس بات کی ہے کہ دھرنے کے بغیر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صحافیوں اور میڈیا کے دیرینہ مطالبات کیوں پورے ہو گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے بلال اظہر کیانی کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا

حضور آپ چونکہ اس وقت پاکستان میں نہیں تھے آپ کے والد صاحب البتہ تحریک انصاف کے دور میں سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر تھے ان سے پوچھ لیتے تو آپ کو بتاتے کہ پچھلی حکومت میں تمام میڈیا آرگنائزیشنز کے مناففع میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا اور سب سے بڑی Expansion بھی ہوئ تھی، آپ ابھی طفل مکتب ہیں آہستہ آہستہ سمجھ آ جائے گی۔

فواد چوہدری کی اس ٹویٹ پر بلال اظہر کیانی نے اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کے عدالت میں گرفتاری کے ڈر سے بھاگنے کی ویڈیو شیئر کردی اور ساتھ لکھا

عیب ہر شخص میں جو ڈھونڈ رہے تھے انجمؔ
آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

میڈیا ہاؤسز،میڈیا ورکرز اور عوام آپ اور آپ کے دعووں کی حقیقت جانتے ہیں۔ صحافیوں پر بدترین تشدد، سینسرشپ جب مسلط تھی،عالمی فریڈم انڈیکس میں چار سال میں 18 درجے پاکستان کی جب آپ کے سیاہ دور میں تنزلی ہوئی تو میں پاکستان میں ہی تھا، پارٹیوں کی طرح بیان بدل لینا ہی آپ کا تعارف ہے، فیک نیوز ہو، صحافیوں کی ناک اور پسلیاں توڑنا ہو، آپ کی Expansion کے جھوٹے دعوے صحافیوں کو آپ کے گھونسوں کی طرح خوب یاد ہیں۔ شکر ہے طفل مکتب ہوں۔ حامد خان کے بقول آپ کی طرح "ٹاوٹ" نہیں۔ جب آپ اپنے چچا کی عدالت کا انصاف "بیچ" رہے تھے، اس وقت میں پاکستان میں نہیں تھا البتہ جب آپ اسلام آباد ہائی کورٹ میں "دوڑتے" اور "ہانپتے" پھر رہے تھے (آپ کی بہادری کے تاریخی مناظر ان وڈیوز میں محفوظ ہیں جس نے بہادروں کے خطے جہلم کو شرمسار کرایا)، میں اسلام آباد میں ہی تھا۔ المیہ یہ ہے کہ اس "جماعت" کی ترجمانی کر رہے ہیں جسے "طلاق" دے چکے ہیں۔ ندامت سے جھکے سر کے ساتھ بیٹھنا کسی پارٹی میں اور ترجمانی کسی اور جماعت کی۔ آپ سیاسی، صحافتی اور وکالتی ٹاؤٹ ہی رہیں گے۔

جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔ
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے

اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا

ڈئیر مریم کی اسٹپنی ہماری سیاست سو سال پر محیط ہے، آپ ابھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑے گرفتاری کی کہانی اور جو ہوا وہ ابھی بتانے کا وقت نہیں ، آپ کے والد اور آپ کی کہانیاں پورا جہلم کو پتہ ہے کہ بیچارے مریضوں کو جعلی اسٹنٹ ڈالنے کیلے کتنے ہی اسکینڈل آپ کے ہسپتال سے جڑے ہیں، جہلم میں اربوں روپے کے کام کروائے آپ نے آ کر چلتی سڑک اور نہر کا کام بھی رکوا دیا یہ آپ کی کل اوقات ہے۔

جواب میں اظہر کیانی نے ٹویٹ کیا

آپ کی اور آپ کی خاندانی تاریخ سب کو معلوم ہے۔ اسی طرح الحمدللہ میرے خاندان کا جہلم میں خدمات کا ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں میرے والد کی طرف سے غریب مریضوں کا مفت علاج بھی شامل ہے۔ جہاں تک جہلم میں کام کا تعلق ہے، میں نے نہیں آپ نے مقبول اینڈ کمپنی سے 8.5 کروڑ روپے لیے۔










Comments...