Top Rated Posts ....

Once Again Indian Fighter Plane Enters in The Pakistan's Territory and Goes Back Safely

Posted By: Qasim Zohaib, August 04, 2013 | 03:19:39




سیالکوٹ: ہندوستان کے ایک جاسوس طیارے نے ہفتے کی دوپہر کو چپرار سیکٹر میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

چناب ریجرز کے ترجمان میجر اسد محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستانی جاسوس طیارے (آر پی وی) پاکستانی علاقے میں بٹی 865 کی طرف سے ایک بجکر 55 منٹ پر داخل ہوا اور ایک بجکر 57 منٹ پر جمو سیکٹر میں واقع بی ایس ایف پوسٹ کی طرف سے واپس چلا گیا۔ اس دوران اسنے پاکستانی حدود کی تقریباً ڈیڑھ منٹ خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ تقریباً 3500 فٹٓ پر پرواز کررہا تھا اور پاکستانی فضائی حدود میں تقریباً 350 میٹرز تک بلند ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ہندوستان سے معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔


Source: Dawn News



Comments...