
نئی دہلی: بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صوبہ خیبرپختونخوامیں بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طر زکی حکمرانی چاہتے ہیں۔
عمران خان کاکہناہے کہ لوگ پہلے انہیں طالبان خان کہتے تھے لیکن آج نوازشریف طالبان خان بن چکے، ڈرون حملے طالبان سے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔اخبار لکھتاہے کہ بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار یہ سن کر یقیناًخوش ہوں گے کہ عمران خان انہی کاطرز حکمرانی چاہتے ہیں ، پاکستانی سیاست میں ایک نئی قوت کے طورپرسامنے آنے اور دہشت گردی کا شکارصوبے خیبر پختونخوامیں نتیش جیسی حکومت تشکیل دیناچاہتے ہیں جہاں بیوروکریسی سیاست زدہ نہ ہو،وہ بھارتی صوبے بہار کی طرزپربیورکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کرناچاہتے ہیں۔
بھارتی اخبار کو اپنے پہلے انٹرویومیں عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی طرف سے خطرہ بہت بڑاہے لیکن ہم نے لوگوں پرتوجہ دینے کیلیے منصوبہ بندی کی ہے اورخیبر پختونخواحکومت سے کہہ دیا کہ وہ شفاف طرزحکمرانی کریں۔اخبار کے مطابق عمران خان کہتے ہیں کہ وہ ایک موثرحزب اختلاف کا کردارادا کریں گے لیکن بھارت اورطالبان کے ساتھ امن بات چیت کیلیے نواز شریف سے تعاون کریں گے۔
UAE President received grand welcome on his first tour to Pakistan
Watch how Suhail Afridi was welcomed on his arrival to Punjab Assembly
CM KP Suhail Afridi pays visit to Shah Mahmood Qureshi’s house, meets his family
President Asif Zardari criticizes Imran Khan in his speech
Hindu extremists go wild on Christmas in India
Russian bombers fly near Britain airspace, NATO scrambles fighter jets










