Top Rated Posts ....

Pakistan can Produce 90,000 Megawatt Electricity From Air - American Report

Posted By: Javed Raza, September 26, 2013 | 00:32:59




اسلام آباد: پاکستان ہوا سے کم سے کم 90 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکا کی قابل تجدید توانائی کی قومی لیبارٹری کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہوا سے 90ہزار سے ایک لاکھ اکتیس ہزار آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد کار ہے، تحقیق میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے اہم وسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں حیدر آباد سے گھارو تک کا علاقہ اور کراچی، حیدر آباد کے درمیان کی پہاڑی چوٹیاں شامل ہیں۔

اسی طرح شمالی پنجاب کی پہاڑی چوٹیاں اور مردان،اسلام اباد کے قریب ونڈکوریڈورز جبکہ چاغی، مکران کی پہاڑیاں اور ہوا کی گزرگاہیں ونڈ پلانٹ لگانے کیلییاہم مقامات ہیں، اس تحقیق سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کیلیے علاقوں کی نشاندہی اور اس منصوبے پر پیشرفت کا عمل تیز ہو گا اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں سہولت پیدا ہو گی۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...