Top Rated Posts ....

Turkey Prime Minister Lift ban on Headscarf in Govt. Institutions

Posted By: Zahoor ul Haq, September 30, 2013 | 21:32:28




انقرہ: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے خواتین کے حجاب کرنے پر گزشتہ 3 دہائیوں سے عائد سے پابندی اٹھالی جس کے بعد اب ترک خواتین قومی اداروں میں حجاب کرکے جانے میں آزاد ہوں گی۔
انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایسا کرنے سے ملک کے مسائل حل ہوجائیں گے لیکن ہمیں مسائل حل کرنے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے جو ہم کرکے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ترکی میں 1980 سے خواتین کے تمام سرکاری اداروں بشول اسکول، کالجز اور یو نیورسٹیوں میں حجاب کرکے جانے پر پابندی عائد تھی لیکن نومبر 2012 میں رجب طیب اردگان کے ہی دور میں اسکول میں طالبات کے حجاب پرعائد پابندی اٹھا لی گئی تھی، خواتین کے حجاب پرعائد پابندی آئندہ برس مکمل طور پر اٹھا لی جائے گی۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...