
لاہور(این این آئی)چیمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میںپاکستان اوربھارت کی ٹیموںکے مابین 15جون کوبرمنگھم میںکھیلاجانیوالامیچ بارش سے متاثرہونے کاامکان ہے ۔پاکستان اوربھارت کی ٹیموںکے درمیان کھیلے جانیوالے اس میچ کے بارے میںانگلینڈکے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یہ میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنے پہلے دونوںمیچوںمیںشکست کھاچکاہے اورپاکستان باعزت طورپرروانگی کادرومدارپاکستانی کھلاڑیوںکی بھارت کے خلاف کارکردگی پر ہے اورپاکستانی کھلاڑیوںکی کوشش ہے کہ بھارت کوشکست دیکرایونٹ میںپہلی کامیابی حاصل کریںاورباعزت طورپروطن روانہ ہوںلیکن اس پربھی انکی ان کوششوں کے آگے موسم آڑے آسکتاہے ۔
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










