
لاہور…سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اورسینئر صحافی نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں ذکاء اشرف کی معطلی کے بعد بغیر چیئرمین کے کام کررہا ہے۔ اسلام آبادہائی کورٹ نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی تھی کہ قائم مقام چیئرمین کا تقرر جلد از جلد کیا جائے، اس حوالے سے سابق کپتان ماجد خان، سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی چشتی مجاہد اور ایف بی آر کے سابق چیئرمین ممتاز رضوی کے نام سامنے آئے تھے۔ لیکن ذرائع کے مطابق قرع اب سینئر صحافی نجم سیٹھی کے نام نکلنے کا امکان ہے۔ نجم سیٹھی نے الیکشن سے قبل پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دئیے تھے۔ امکان ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کل نجم سیٹھی کا نام پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین کیلئے پیش کرے گی۔
Watch how Suhail Afridi was welcomed on his arrival to Punjab Assembly
UAE President received grand welcome on his first tour to Pakistan
CM KP Suhail Afridi pays visit to Shah Mahmood Qureshi’s house, meets his family
President Asif Zardari criticizes Imran Khan in his speech
Hindu extremists go wild on Christmas in India
Cricketer Imad Wasim confirms separation from his wife Sania Ishfaq










