Top Rated Posts ....

Breaking News: Molvi Khadim Rizvi Going To End His Dharna

Posted By: Zafar Ali, November 16, 2020 | 11:08:19





حکومت سے مذاکرات کامیاب: ٹی ایل پی فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف فیض آباد میں جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

اس ضمن میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم رضوی سے مذاکرات کیے۔

وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔

ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی جانب سے کچھ دیر میں دھرنا ختم کیے جانے کا اعلان متوقع ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل سروس کو بھی بحال کردیا گیا ہے




Source



Comments...