Top Rated Posts ....

Imran Khan's tweets on latest sedition case against him

Posted By: Atif, April 07, 2023 | 15:22:56


Imran Khan's tweets on latest sedition case against him


عمران خان نے اپنے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

خطرناک جوکر حکمرانوں کو اس بات کا احساس نہیں ہے کہ وہ ایک سابق وزیر اعظم کے خلاف "ڈرٹی ہیری" اور "سائیکو پیتھ" کے الفاظ استعمال کرنے پر جعلی ایف آئی آر اور بیہودہ بغاوت کے الزامات سے بیرون ملک پاکستان کے امیج کو کیا نقصان پہنچا رہے ہیں! وہ پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں۔

آج قائم کئے گئے 144ویں مقدمے کی صورت میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات کا اندراج اور ہمارے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور پر جھوٹےپرچوں اور انکی گرفتاری کا سیدھا سادھا مقصد ہماری جماعت کی انتخابات میں حصہ لینے کی صلاحیت تباہ کرنا ہے۔ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو ضمانت دی گئی کہ انتخابات سے قبل جعلی پرچوں کی بھرمار اور قائدین کی گرفتاریوں کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا۔





Comments...