Top Rated Posts ....

Sever clash between Rauf Klasra and his former channel Talon news

Posted By: Nasir, March 25, 2024 | 15:49:23


Sever clash between Rauf Klasra and his former channel Talon news



رؤف کلاسرا اور ان کے سابق چینل ٹیلن نیوز کے درمیان گرما گرمی۔ رؤف کلاسرا کا ٹیلن نیوز پر اپنی تنخواہ ہڑپنے کا الزام۔ ٹیلن نیوز کا رؤف کلاسرا کو 4 کروڑ تنخواہ دینے کا دعویٰ۔

رؤف کلاسرا نے پہل کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹیلن گروپ کے مالکان ساتھ جولائی 2023 میں میرا دو سال کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس تحریری معاہدے کے تحت دو سال سے پہلے نہ میں چینل چھوڑوں گا نہ وہ مجھے نکالیں گے۔ اس معاہدے کی ایک شق کے تحت اگر میں نے چینل دو سال سے پہلے چھوڑا تو میں اس وقت تک وصول کی گئی سب تنخواہیں واپس کروں گا۔ اگر ٹیلن گروپ مجھے نکالے گا یا شو بند کرے گا تو معاہدے کے بقیہ مہنیوں کی مکمل تنخواہ اور دیگر مراعات کی ادائیگی کریں گے۔ اس معاہدے پر لاہور آفس میں یوسف بیگ مرزا کی موجودگی میں قیصر بربار صاحب نے دستخط کیے۔
پچھلے سال دسمبر 2023 میں صرف پانچ ماہ بعد یہ معاہدہ سلیم بریار صاحب، قیصر بریار صاحب اور یوسف بیگ مرزا صاحب نے ون سائیڈڈ ختم کیا اور مجھے کہا گیا آپ کو بقیہ ماہ کی تنخواہ دیں گے۔

پہلے دس جنوری تک کا کہا گیا۔ پھر کہا گیا 28 فروری 2024 کے اختتام تک مکمل ادائیگی کریں گے۔ وہ معاہدہ اب پھر توڑا گیا ہے اور مقررہ تاریخ کے اندر ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ میرے واجبات فروری 2024 تک کلیر ہیں۔ باقی پندرہ ماہ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے اس ٹیلن گروپ اور تینوں صاحبان پر اب مقدمہ کررہا ہوں۔
مجھے بار بار کہا گیا آپ ہمارے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ کریں ہم اس معاہدے کو amicably سیٹل کریں گے۔ جو سیٹلمنٹ ہوئی اس پر بھی پورا عمل نہیں کیا گیا اور پھر معاہدہ توڑا گیا۔

میں نے پچھلے سال پیمرا میں بھی کیس بریار بھائیوں خلاف فائل کیا تھا۔ وہاں پیمرا کو قیصر بریار صاحب نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ میرے ساتھ دو سالہ معاہدے کی پاس داری کریں گے۔ لیکن بریار بھائیوں نے ایک بار پھر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ میرے وکیل نے بھی معاہدے کی خلاف ورزی پر ٹیلن چینل کے ان تینوں صاحبان کو لیگل نوٹس بھیجا تھا۔

اب پھر خلاف ورزی پر اپنے وکیل کو کہہ دیا ہے کہ ان پر عدالت میں کیس دائر کریں، پیمرا سے بھی دوبارہ رابطہ کررہا ہوں کہ ان کے خلاف کاروائی کریں اور ان صاحبان سے میرے مکمل واجبات کی ادائیگی کرائیں۔

سیالکوٹ چیمبر کے صدر اور ممبران کو بھی اپروچ کررہا ہوں کہ وہ اس کاروباری گروپ ٹیلن سے معاہدے کے تحت ادائیگیاں کرائیں کیونکہ بریار صاحبان ان کے ممبر ہیں اور ماضی میں چیمبر کے اعلی عہدے پر فائز رہے ہیں۔سیالکوٹ کا اچھا نام خراب مت ہونے دیں۔ سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں چینل مالکان کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزی اور تنخواہیں نہ دینےپر سوموٹو لیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کو بھی اپروچ کروں گا۔

رؤف کلاسرا کی ٹویٹ کے جواب میں ٹیلن نیوز نے آفیشل فیس بک پیج پر ایک لیٹر شیئر کیا جس کے مطابق رؤف کلاسرا کو 8 مہینوں کی تنخواہ چار کروڑ روپے ادا کی گئی۔ لیٹر کے ساتھ ٹیلن نیوز نے پوسٹ میں لکھا

مسٹر رؤف کلاسرا نے اپنے گمراہ کن اور ہتک آمیز ٹویٹس میں مکمل حقائق کو ظاہر نہیں کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ جناب رؤف کلاسرا ایک حد سے زیادہ معاوضہ لینے والے اور اووریٹڈ اینکر ہیں، ان کو ہائر کرنا ایک 'بڑی غلطی' تھی۔ ٹیلن نیوز کے پہلے مالکان کو اپنی غلطی پر بہت افسوس ہے۔
ذیل میں مسٹر کلاسرا کے ساتھ طے شدہ مکمل اور حتمی تصفیہ کا ذکر ہے۔



ٹیلن نیوز کی اس پوسٹ کو جب ایک ٹویٹر صارف نے شیئر کیا تو رؤف کلاسرا نے اس کو جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا

جھوٹے پر خدا کی لعنت ۔ نہ کبھی شوکت عزیز سے پلاٹ لیا نہ میری ٹیلن نیوز سے کوئی ڈیل ہوئی ہے۔ جو میری انڈراسٹیڈنگ ہوئی تھی اس پر وہ پورے نہیں اترے۔
اگر ڈیل ہوتی تو بھی قانونی طور پر میں اس کا حقدار ہوں معاہدے کے تحت۔قیصر بریار، یوسف بیگ مرزا اور سلیم بریار نے مجھے آٹھ ماہ نہیں بلکہ پندرہ ماہ کی تنخواہیں دینی ہیں اور اس سلسلے میں ان تینوں پر تین مقدمات کرا رہا ہوں۔ یہ میرا قانونی حق ہے۔
میرے وکیل پیٹیشن کو فائنل ٹچ دے رہے ہیں۔ یہ جعلی لیٹر بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلا گیا ہے۔اگر کسی ایسے معاہدے پر میرے دستخط ہیں تو پیش کریں۔
ویسے مجھ پر پلاٹ لینے کا الزام پہلے بھی آپ جیسے دو لوگوں نے لگایا تھا۔ عدالت میں ان کیس کیا تھا۔ دونوں کو دس دس لاکھ روپے جرمانہ ہوا تھا۔ آپ بہت ویل انفارم لگتے ہیں۔ ہوسکتا ہے آپ پاس ثبوت ہوں۔ آپ ہمت کریں اور بھی ایڈریس فراہم کریں۔ آپ کو موقع دیتے ہیں کہ آپ عدالت تشریف لائیں اور ثابت کریں کہ شوکت عزیز نے پلاٹ دیا تھا۔
باقی ٹیلن گروپ ساتھ معاملات پیمرا اور عدالت میں طے ہوں گے۔ اور پوری رقم بمعہ جرمانہ وصول ہوں گے۔ انشاء اللہ ۔







Comments...