Top Rated Posts ....

Pakistan Govt. Increased TV Lincense Fee From 35 To 60 Rupees in Electricity Bills

Posted By: Shaukat Jameel, August 28, 2013 | 12:34:44




لاہور: حکومت نے کسی قسم کی پیشگی اطلاع کے بغیر ہی ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 41 فیصد اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے بجلی کے صارفین سے بالواسطہ طریقے سے ٹی وی لائسنس فیس کی وصولی کی جارہی ہے، جسے موجودہ حکومت نے 35 روپے سے بڑھا کر 60 روپے تک کردیا ہے۔
دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے محصولات سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ٹی وی لائنسن فیس سمیت تمام قسم کے ٹیکسوں کو صارفین کے بلوں میں حکومتی احکامات کے مطابق شامل کیا جاتا ہےاور ادائیگی پر اس رقم کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیا جاتا ہے۔



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...