Famous Personality Syeda Abida Hussain May Join Pakistan Tehreek e Insaf

جھنگ: سابق وفاقی وزیر اور امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین نے حلقہ این اے 89 جھنگ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز شاہ جیونہ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کی قربانیوں کا دنیا اعتراف کرتی ہے اور امریکا بھی معترف ہے لیکن چونکہ امریکا افغانستان میں بری طرح ناکام ہوا ہے، اسلیے وہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے ہمیں ڈو مور کاکہتے ہیں۔
عابدہ حسین کا کہنا تھا کہ شیخ اکرم 15 سال سے اس حلقے میں ہیں مگر وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکے اور عوام ان سے نالاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال تو آزاد لڑوں گی یا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرکے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بھی الیکشن لڑنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔
ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ انکی صاحبزادی سیدہ صغریٰ امام حلقہ این اے 87 اورحلقہ این اے88 سے الیکشن لڑیں گی۔ عمران خان کے حوالے سے سیدہ عابدہ حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔ ان کی بھی ضمانت ہوجائے گی کیونکہ اگر کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت ہوسکتی ہے تو یقیناً عمران خان کی بھی ضمانت ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ بیگم سیدہ عابدہ حسین نے شہری حلقہ این اے 89 جھنگ سے آخری الیکشن 1988میں لڑا تھا جس میں انھوں نے کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کو شکست دی تھی۔بعد ازاں وہ جھنگ کے حلقہ این اے 87میں مخدوم سید فیصل صالح حیات کے مقابلے میں الیکشن لڑتی رہی ہے۔
Source
Dramatic Operation: How CIA and Delta Force arrested Maduro from bedroom?
Abrupt laughter in the hall over Arnab Goswami’s video during DG ISPR press conference
DG ISPR Lt. General Ahmed Sharif's Important Press Conference - 6th January 2026
Javed Chaudhry's views on DG ISPR's press conference today
World won't trust Trump for what he has done in Venezuela - Hamid Mir
Man held for attacking and damaging residence of US vice president JD Vance










