
رمضان میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہوئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 جون تک 326 ارب روپے کا سرکولر ڈیٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بجلی گھروں کو زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دار کی صدارت میں ہوا۔جس میں 326 ارب روپے کے زیر گردش قرضوں کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوا۔اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے بتایا تھا کہ سرکولر ڈیٹ کی کل رقم 480 ارب روپے ہے۔قرضے ختم کرنے کے لیے حکومت نے کچھ شرائط کے بدلے نجی بجلی گھروں، پی ایس او، پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کو نقد رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شرائط یہ ہیں،زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کی جائے گی، رمضان سے قبل 1700 میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں لائی جائے گی۔حبکو، لال پیز، سبا اور پاک جن 16 ماہ کے اندر کوئلے پر منتقل کیے جائیں گے۔پیپکو کو 60 دن کے قرض پر تیل دیا جائے گا۔تاخیر کی ادائیگیوں کا معاملہ طریقہ کار سے طے کیا جائے گا۔بجلی کی فراہمی میں بہتری کے لیے نندی پور منصوبہ ہنگامی طور پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں قطر سے براہ راست ایل این جی کی درآمد کا بھی فیصلہ ہوا، ایل این جی درآمد کی پرانی بولیاں منسوخ کرکے نئی بولیاں طلب کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ قومی خزانے میں جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس فنڈ میں 66 ارب روپے پڑے ہوئے تھے ، یکم جولائی کو رقم قومی خزانے میں جمع ہوجائے گی۔
'This Is Kashmir, Not Kashmore' - Nawaz Sharif takes aim at Bilawal in Mirpur
CCTV Footage: State Bank of India's manager slapped by ex minister's daughter
Kuwait has approved a defence cooperation agreement with Pakistan - Arab Media
London police foiled terror plots targeting two mosques, arrested 14 years young boy
How student's protest turned violent in Delhi? Why Delhi Police Commissioner suddenly removed? Modi's state exposed
EU slaps Google with $1 billion fine: What did the tech giant do wrong?











