Mujhe Ticket Na Dene Ke Liye Jati Umra Waale Drame Kar Rahe Hain - Chaudhry Nisar
Facebook

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینےکے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ ان کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور نہ ہی اس کا محتاج۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ علالت سے صحت یابی کے بعد تمام امور پر کھل کر اظہار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جاتی امراء والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑوائیں نہ میری تضحیک کریں۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا کبھی ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان بورڈ کے سامنے ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں؟
چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے الیکشن کے لیے چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف انہیں ٹکٹ دینے پر اصرار کررہے ہیں۔
چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر دونوں بھائیوں کا آپس میں اختلاف سامنے آگیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار درخواست کریں گے تو ہی ٹکٹ ملے گا جبکہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں کریں گے۔
Source
Private airline's staff tear passenger's passport at Karachi airport
Shameful incident occurred as Indian CM pulls down Muslim woman's hijab at official event
Shahid Afridi's comments on Faiz Hameed's conviction
Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed
Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral
Sydney hero Ahmed gains global & Australian media attention











