Zulfi Bukhari's Name Was Not on ECL - Interior Ministry

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرِاعظم کو پیش کرنے کیلئے وزارتِ داخلہ کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، نیب کی درخواست پر بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا، ملک سے باہر بھیجنے کیلئے صوابدیدی اختیارات ہیں۔
وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ میں شامل شخص کو بیرون ملک بھیجنے کے صوابدیدی اختیارات موجود ہیں، ان اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے زلفی بخاری کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کو پیش کرنے کیلئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے پاس بلیک لسٹ میں شامل شخص کو ایک بار بیرونِ ملک بھیجنے کے صوابدیدی اختیارات موجود ہیں، جنہیں استعمال کرتے ہوئے زلفی بخاری کو عمرہ کیلئے جانے کی اجازت دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیکرٹری داخلہ کو فون کر کے زلفی بخاری کے واپس آنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وزارتِ داخلہ نے صوابدیدی اختیارات استعمال کئے۔
خیال رہے کہ زلفی بخاری پر آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) میں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
Source
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Exclusive details of Iran's reply to US proposal
Anmol Pinky's alleged audio leak goes viral after court appearance
CM Maryam Nawaz joins Maarka-e-Haq ceremony at Wagah Border
Field Marshal Asim Munir's blasting speech at Marka-e-Haq Anniversary











