Top Rated Posts ....

Chief Justice Orders to Confiscate All Property of Malik Riaz And Family

Posted By: Samiullah, June 27, 2018 | 10:11:23


Chief Justice Orders to Confiscate All Property of Malik Riaz And Family

Dailymotion



سپریم کورٹ نےملک ریاض کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دےدیاہے۔بحریہ ٹاؤن کوپانچ ارب بطورگارنٹی جمع کرانےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ ملک صاحب آپ سے پائی پائی کا حساب لینگے۔آپ کے لین دین اورتعلقات کا علم ہے،کیاحکومتیں گرانےاوربنانےمیں آپ کا کردارنہیں ہے۔عدالت نےنظرثانی فیصلےتک نیب کوبحریہ ٹاؤن کیخلاف کارروائی سےروک دیا۔

ملک کی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرد گھیراتنگ کردیاگیا۔عدالت نےملک ریاض فیملی کی ساری جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیاہے۔سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن نظرثانی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس نےسخت ریمارکس دئیے اورکہاکہ بحریہ راولپنڈی کا سارا گند دریائےسواں میں پھینکا جاتا ہے۔سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن خود جا کردیکھ کرآئےہیں۔

انھوں نےملک ریاض سے استفسارکیاکہ کیاڈھائی سال میں اتنا بڑا شہر کوئی کھڑا کرسکتاہے۔آپ کےسارے لین دین اورتعلقات کا علم ہے۔ سپریم کورٹ نےملک ریاض سےیہ بھی پوچھاکہ کیاحکومتیں گرانےاوربنانےمیں آپ کا کردارنہیں ہے،پہلےکسی سےملکرحکومت تبدیل کرا لیتےتھے۔

جب ملک ریاض نے کہاکہ انہوں نے کیا گناہ کیا؟تواس پرثاقب نثار برہم ہوئے اور کہاکہ حساب کتاب کے بعد سب سامنے آجائے گا،آپ سے ایک ایک پائی واپس لینی ہے۔

عدالت نےبحریہ ٹاؤن کو15 دن میں 5 ارب بطورگارنٹی جمع کرانےاورملک ریاض، ان کی اہلیہ اوربچوں کی تمام جائیدادضبط کرنے کاحکم دیدیااورہدایت کی کہ بحریہ ٹاؤن الاٹیزسےوصول رقم کا20 فیصدعدالت میں جمع کرانا ہوگا جبکہ اکاؤنٹ کی ماہانہ آڈٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

سپریم کورٹ نےنیب کو نظرثانی فیصلےتک بحریہ ٹاؤن کیخلاف کارروائی سے بھی روک دیا۔


Source



Comments...