Bushra Maneka's Ex Husband Khawer Maneka Married Again

پاکپتن: (دنیا نیوز) بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر میاں خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر میاں خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی ہے۔
میاں خاور مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ایک میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خاور مانیکا کی نور بخاری سے شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم سابق اداکارہ نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے
نور کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتور لوگ میرے اور خاور مانیکا کے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کر رہے ہیں، میں حیران ہوں یہ جان کر کہ ہر کسی کو میری شادی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ وہ بھی اس شخص سے جو میرے والد کی عمر کا ہے، میں کیسے اس شخص سے شادی کر سکتی ہوں جو میرے والد کے برابر ہے۔
Source
Nephew killed his Aunt declaring her a blasphemer in Gujranwala - Umar Cheema shares details
India: Rat disrupts Australian team dinner at Women’s World Cup
Maulana Tahir Ashrafi shares complete detail of negotiations with TLP before operation
Islamabad police's SP Adeel Akbar allegedly commits suicide
Exclusive video: Small plane crashes during takeoff in Venezuela, 2 dead
IG Punjab Police Dr. Usman Anwar's Important Press Conference











