Chief Justice Ne Anchor Arshad Sharif Ko Supreme Court Mein Jhaar Pila Di

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے گزشتہ رات اے آر وائے کے پروگرام پاور پلے میں آصف زردای کے بیان حلفی پر مباحثے کرانے کا سخت نوٹس لیا ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اینکر ارشد شریف کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ کس طرح آپ ٹی وی پر عدالت لگا سکتے ہیں جب مقدمہ زیر التوا ہے، آپ کے پاس میڈیا ہے تو اس طرح لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں گے، پھر کہتے ہیں کہ مجھے صبح سپریم کورٹ بلا لے، بلا لیا ہے آپ کو اب بتائیں جو رات آپ بڑے غرور سے کہہ رہے تھے ۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ رات اے آر وائی کے اینکر ارشد شریف نے زیر سماعت مقدمے پر پروگرام کیا تھا، میں نے رات کچھ دوستوں کو آنے کی درخواست کی تھی ۔ عدالت میں وزیر اطلاعات فواد چودھری، سینٹر مصطفی کھوکھر اور ٹی وی اینکر روسٹرم پر آئے ۔ اینکر نے کہا کہ میرا نام ارشد شریف ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ رات کو کیا باتیں کررہے تھے، زیر سماعت مقدمے پر کیوں پروگرام کیا گیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مصطفیٰ کھوکھر آپ کو تبصرہ کرنے سے روکتے رہے، آپ نے مصطفیٰ کھوکھر کی بات بھی سنی ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ اسپانسر پروگرام تھا؟ کسی کے کہنے پر کیا تھا؟ پیمرا اس کی بھی تحقیق کرے، ہم بھی تحقیق کرائیں گے ۔
Source
New revelations regarding attack on Iran
Russia warns Iran to end hostilities in ‘CATASTROPHICALLY TENSE’ situation
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident
Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture
Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video
Sirens, panic across Bahrain, Saudi Arabia and Kuwait as Iranian strikes continue










