Case Registered Against PTI Supporter Chacha Abdul Shakoor

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا کے چاچا شکور کے خلاف اعلی عدلیہ کے ججوں کو بدنام کرنے کی مہم چلانے پر مقدمہ درج کیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی درخواست پر درج کئے گئے مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چاچا شکور نام کی آئی ڈی سے سرگرم شخص جسٹس اطہر من اللہ اور ان کے اہلخانہ کے خلاف گندی زبان استعمال کر رہا ہے ۔ مذکورہ شخص عدالتی کارروائی کی جھوٹی خبریں بھی پھیلاتا ہے ۔
ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص کا ایک یوٹیوب چینل، ڈیلی موشن اکاؤنٹ، ویب سائٹ اور فیس بک آئی ڈی ہے ۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ان تمام اداروں سے رابطہ کر لیا ہے اور ان کے جواب کا انتظار ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عبدالشکور اجمل نامی یہ شخص متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہے ۔
Source
Incredible Phenomenon, Two suns appearing at the same time in Russia
Shireen Mazari's exclusive interview after her daughter Imaan Mazari's sentence
Breaking News: Imaan Mazari, Hadi Ali sentenced to 10 years in controversial tweet case
Exclusive video of snowfall in Murree, administration advised citizens not to travel to Murree
Iran protest crackdown: 5,000+ reported dead as US 'armada' moves in
Pakistan's diplomatic success takes relations with the US to new heights - International magazine 'The Diplomat'











