How To Apply For Registration in Naya Pakistan Housing Scheme, Complete Detail (In Urdu)

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے، جو نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
پہلے مرحلے میں سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔
رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جو تمام معلومات درج کرنے کے بعد 22اکتوبر سے 21دسمبر 2018ءتک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں مبلغ 250 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
نادرا کی ویب سائٹ پر دستیاب نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے فارم پر درج تفصیلات کے مطابق فارم سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر گھروں کے ڈیزائن، قیمت اور جگہ کا تعین کیا جائے گا۔
ہاؤسنگ پروگرام میں ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جن کے پاس پاکستان میں اپنی ملکیت میں کوئی گھر نہیں ہے جبکہ ایک خاندان میں سے صرف ایک فرد ہی اس اسکیم میں درخوست دینے کا اہل ہے۔
NADRA Link For "Naya Pakistan Housing Scheme" Registration:
https://www.nadra.gov.pk/nphp/

Source: https://jang.com.pk/news/561887
Iranian origin and Swedish female minister attends meeting with 3 months child
DPO Sargodha tells details of minor girl murder case in grocery store
Eye-opening Revelations in confessional statement of terrorist injured in Rangers camp attack in Karachi
Iran's retaliation strikes on US installations in Bahrain and Kuwait
Japanese ambassador in Bahrain prepares 'Niaz' for Ashura
US attack will be met with a more severe and comprehensive response - IRGC













