Supreme Court Orders Punjab Govt to Form New JIT in Model Town Case

New #1
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاؤن کیس میں پنجاب حکومت کو نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے از خود نوٹس نمٹادیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے ماڈل ٹاؤن کیس کی نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور انہوں نے خود دلائل دیئے۔
طاہرالقادری نے عدالت میں دلائل یتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے روز 10 افراد جاں حق اور 71 زخمی ہوئے تھے، ہمارے اعداد و شمار کے مطابق 510 افراد زخمی ہوئے، پہلی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج ہوئی اور پہلی جے آئی ٹی پولیس کی ایف آئی آر پر بنی۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جسٹس نجفی کمیشن بھی بنا جس کی رپورٹ بڑی مشکل سے ملی، ساڑھے چار سال سے انصاف نہیں ملا، اب محسوس ہوتا ہے انصاف کا دروازہ کھل گیا ہے۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں کہہ چکا ہوں اس ٹرائل کی روزانہ سماعت ہو، آپ نے درخواست دی کہ ہفتے میں دو دن سنیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹرائل میں کتنے گواہ بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، طاہرالقادری نے بتایا کہ 157 گواہ تھے اور 23 گواہان کے بیان ہو چکے ہیں۔
جسٹس آصف سعید نے کہا کہ مشتاق سکھیرا کو ملزم بنانے کے بعد تمام بیانات دوبارہ ہوں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل دوبارہ صفر کی سطح پر آگیا ہے، لارجر بنچ کی تشکیل سے مظلوموں کو انصاف کی امید ہوئی ہے۔
اس موقع پر سانحہ میں جاں بحق خاتون تنزیلہ کی بیٹی بسمہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاباحمد اویس نے نئی جے آئی ٹی پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئی جے آئی ٹی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رضا مندی کے بعد سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
Source
 
 Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
                    Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
                     Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
                    Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
                     Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
                    Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
                     Black leopard spotted near Islamabad international airport
                    Black leopard spotted near Islamabad international airport
                     Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
                    Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
                     Imaan Mazari’s husband arrested in controversial tweet case
                    Imaan Mazari’s husband arrested in controversial tweet case