Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Donald Trump's big statement on Iran deal in meeting with Amir Qatar Donald Trump's big statement on Iran deal in meeting with Amir Qatar Trump Meloni's viral interaction steals the show at G7 Summit Trump Meloni's viral interaction steals the show at G7 Summit Netanyahu's comments on US-Iran deal Netanyahu's comments on US-Iran deal Donald Trump meets Modi at G7 Summit, No hug no smile Donald Trump meets Modi at G7 Summit, No hug no smile DPO Jhang exclusive talk about Ishal Fatima case DPO Jhang exclusive talk about Ishal Fatima case Rs 125 Billon Scam: Faisal Vawda & Haroon Akhtar Clash In Meeting - Details by Rauf Klasra Rs 125 Billon Scam: Faisal Vawda & Haroon Akhtar Clash In Meeting - Details by Rauf Klasra






اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سابق چیئرمین نادراطارق ملک کو پاکستان بلالیا،ذرائع کے مطابق طارق ملک وزیراعظم سے ملاقات کرینگے ،طارق ملک کو اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے ،طارق ملک کئی سال سے امریکہ میں مقیم ہیں،ن لیگ کے دورحکومت میں نادراکی چیئرمین شپ سے الگ ہوئے تھے ۔


عالمی شہرت یافتہ آئی ٹی ماہر اور سابق چئیرمین نادرا طارق ملک کو وزیراعظم عمران خان نے واپس بلا لیا.! کل امریکہ سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیرمین نادرا طارق ملک جنہوں نے نادرا کو بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنایا شہریوں کو شناختی سہولیات فراہم کیں دنیا کے کئی ممالک میں نادرا کی ٹیم بھیج کر ان کا شناختی کارڈ پاسپورٹ بنوانے میں معاونت فراھم کی جس سے حکومت پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ھوا اور آئی ٹی کے شعبے میں بہترین کام کرنے پر یورپی ممالک نے بھی کافی حیرانگی ظاہر کی۔​

۔2013 کے انتخابات کے بعد جب انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگے تو مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار حلقوں میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات پر ان پر دباؤ ڈالا اور عہدے سے برطرف کردیا محمد طارق ملک نے بابر ستار اور اعتزاز احسن ایڈووکیٹ کے ذریعے اپنی برطرفی کو چیلنج کیا عدالت نے حکومت کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ھوئے انہیں اپنے عہدے پر بحال کردیا لیکن بعد ازاں طارق ملک کو کام نہ کرنے دیا گیا اور اپنے عہدے سے مستعفیٰ ھونے کے لیے انہیں انکے بچوں سمیت قتل کی دھمکیاں دی گئیں جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً اپنا ملک چھوڑنا پڑا ۔​

انہیں اقوام متحدہ نے افریقہ کے ممالک کے لئے آئی ٹی کے شعبے میں اپنا معاون مقرر کیا ۔اس دوران ان کا نام آئی ٹی کے شعبے میں سو با اثر شخصیات میں شامل کیا گیا بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

شریف برادران نے انتقامی کاروائی کرتے ھوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تاکہ وہ بیرون ملک سے کبھی واپس پاکستان نہ آسکیں ۔​



Source





Advertisement





Popular Posts
Netanyahu's comments on US-Iran deal

Netanyahu's comments on US-Iran deal

Views 506 | June 16, 2026
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...