Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
New CCTV footage shows Trump dinner gunman storming through the security New CCTV footage shows Trump dinner gunman storming through the security US naval blockade is intolerable for us - Iranian President's tweet US naval blockade is intolerable for us - Iranian President's tweet If Iran's ceasefire ends, there could be very serious consequences - Russian President Putin If Iran's ceasefire ends, there could be very serious consequences - Russian President Putin "No more Mr. Nice guy" - Trump pushes Iran to brink of total collapse CENTCOM to brief Trump on new military options against Iran today - US media CENTCOM to brief Trump on new military options against Iran today - US media US has planned a new wave of severe attacks on Iran - American newspaper claims US has planned a new wave of severe attacks on Iran - American newspaper claims

Why You Brought Me To This World - An Indian Man Decides To Take His Parents to Court




مجھے اس دنیا میں کیوں لایا گیا ہے
بھارت میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ اسے اس دنیا میں کیوں لایا گیا، وہ اس دنیا میں اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اپنے والدین کی مرضی سے آیا ہے۔ اپنے اس موقف پر شہری نے اپنے والدین کو کورٹ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’رافیل سیمول‘ نامی 27سالہ بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ اس دنیا کاسب سے بڑا اور اہم مسئلہ ’افزائشِ پیدائش‘ ہے،جس سے بیشتر والدین بالکل لاتعلق نظر آتے ہیں اور بھگتنا اُن کی اولاد کو پڑتا ہے۔

رافیل سیمول نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعےلوگوں تک یہ پیغام پہنچایا ہے کہ کوئی بھی فرد اپنے والدین کوقطعی جواب دہ نہیں ہے۔ اپنےبیان میں انہوں نےکہا کہ لوگوں کو چاہیے وہ والدین بننے کی خواہش سےجتنا اجتناب برتیں، اُتنا بہتر ہے۔

رافیل سیمول کی والدہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بُک‘ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے نظریے اور سوچ کا احترام کرتی ہیں لیکن رافیل کا یہ کہنا کہ اُسےہم اس دنیا میں اس کی مرضی سے نہیں لائے، اِس کا جواز نہیں بنتا یہ صرف ایک مضحکہ خیز بات ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رافیل سیمول کے والدین بذاتِ خود وکیل ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ اگر رافیل عدالت میں اپنا موقف ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہےتو وہ اپنے بیٹے سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔



Source: https://jang.com.pk/news/606560



Comments...