Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Video: Run-Out controversy between Salman Agha vs Mehidy Hassan Video: Run-Out controversy between Salman Agha vs Mehidy Hassan Truth behind the viral video of demonic statue in Karachi? Truth behind the viral video of demonic statue in Karachi? Iran intensifies attacks on ships in Strait of Hormuz Iran intensifies attacks on ships in Strait of Hormuz Five US Air Force refueling jets hit in Iranian strike at Prince Sultan ​air base in ​Saudi Arabia Five US Air Force refueling jets hit in Iranian strike at Prince Sultan ​air base in ​Saudi Arabia US C-130 refueling plane crashes in Iraq US C-130 refueling plane crashes in Iraq Iranian President Masoud Pezeshkian presents three conditions to end the conflict Iranian President Masoud Pezeshkian presents three conditions to end the conflict

Modi Is Behind Pulwama Attack, He Can Plan Another Attack Before Elections - Raj Thackeray

Youtube




کراچی(نیوزڈیسک) ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہےکہ لوک سبھا الیکشن سے قبل مودی ایک اور پلوامہ جیسا حملہ کرواسکتے ہیں، بالاکوٹ میں کوئی نہیں مارا گیا،ایسا ہوتا تو پاکستان ابھی نندن کو واپس نہ کرتا، پلوامہ حملے کے ذمہ دار اجیت دوول ہیں،رافیل طیاروں کی عدم موجودگی پر بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو انہوں نے ’’جوانوں کی توہین‘‘ قرار دیا ،

انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا پاکستان میں کیے گئے حملے میں کوئی دہشتگرد بھی مارا گیا تھا؟25دسمبر2015 کو مودی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور 7 ہی ہفتوں بعد پٹھان کوٹ حملہ ہوگیا،اس کے تین ماہ بعد ہی 4ریاستوں میں اسمبلی الیکشن متوقع تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے نے پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کو الیکشن سے جوڑتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونےوالے لوک سبھا کے انتخابات جیتنے کی کوشش میں جلد ہی 1 یا 2 ماہ کے اندر کوئی پلوامہ جیسا حملہ متوقع ہے۔ایم این ایس کے 13ویں یوم تاتیس کے موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے سے قبل

انٹیلی جنس ایجنسیوں نےوارننگ جاری کردی تھی جسے مودی حکومت نے نظر انداز کیا اور 40جوان اس میں مارے گئے، کیا ہم اب بھی سوالات نہ ہوچھیں؟کیا اجیت دوول کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہئے؟دسمبر میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب سےبنکاک میں ملاقات کی ہمیں کون بتائیگا کہ اس ملاقات کا مقصد کیا تھا؟

انہوں نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے بالاکوٹ میں مبینہ دہشتگردوں کے مارے جانے کے دعوے پر کہا کہ کیا امیت شاہ اس جہاز کے شریک پائلٹ تھے جس نے اسٹرئیک کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی فضائیہ سے بالاکوٹ میں انکا نشانہ چونک گیا کیوں کہ مودی حکومت کی جانب سے فضائیہ کو غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

انہوں نےکہا کہ اگر بالا کوٹ میں کوئی دہشتگرد مارا گیا ہوتا تو پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے گئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستان واپس بھارت بھیجنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے کی بھی حد ہوتی ہے،الیکشن جیتنے کےلئے جھوٹ بولے جارہے ہیں۔



Source





Advertisement





Popular Posts
Iran claims to have captured US soldiers

Iran claims to have captured US soldiers

Views 595 | March 08, 2026
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...