Dhandli Se Banne Wali Hakumat Ka Ahtasab Shuru Ho Gaya - Bilawal Zardari

نواب شاہ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دھاندلی سے بننے والی حکومت کا احتساب ہوگا جب کہ وزیراعظم ہاؤس سے ابھی سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
نواب شاہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ یہ کیا سمجھتے ہیں کہ نیب گردی کے ذریعے ہمارہ راستہ روک لیں گے، ہم جانتے ہیں کہ نیب کالا قانون ہے، جو مشرف کی باقیات ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ شہید بھٹو کا نواسہ اوربی بی کا بیٹا ڈر جائے ، ہم دہشت گردوں، مشرف آمروں سے نہیں ڈرے تو تم سے کیا ڈریں گے، دھاندلی سے بننے والی حکومت کا احتساب ہوگا اور وزیراعظم ہاؤس سے ابھی سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ ابھی تو صرف ٹرین مارچ کا آغاز کیا ہے ، جب لانگ مارچ کریں گے تو کیا ہوگا۔
بلاول نے کہا کہ ہمیں احتساب پر کوئی اعتراض نہیں کرپٹ افراد کو پکڑا جائے لیکن احتساب کے نام پر انتقامی کاروائی منظور نہیں، 18 ویں ترمیم اور 1973 کے آئین میں ہمارا خون شامل ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پنجاب میں کے پی کے میں ہمارا راستہ روکا گیا، الیکشن مہم نہیں چلانے دی گئی، حکومت کے یہ سارے ہتھکنڈے پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کے لئے ہے، پی پی کی سینئر قیادت و امیدواروں کو الیکشن سے قبل نااہل قرار دیاگیا، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دباو ڈالا گیا۔
بلاول نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تبدیلی سرکار معاشی دہشتگردی کر رہی ہے، کسانوں کا بزرگوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، بجلی مہنگی روٹی مہنگی یہ ہے نیا پاکستان۔ ہم کتھ پتلی حکومت کو نہیں مانتے ، یہ کس قسم کا نظام اورکس قسم کا وزیراعظم ہے، جو مودی کے خلاف دہشتگردوں کے خلاف کالعدم تنظیم کے خلاف کچھ نہیں کرتا اورسیاسی انتقام لیتا ہے ۔ بلاول نے کہا کہ میرے ناشتے اور دھوبی کے بلوں پر جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو کالعدم تنظیم و ان کے ساتھ تعلقات رکھنے والے وزیروں کے خلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بن سکتی
Source
		
                    "Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
                    
                    CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
                    
                    Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood
                    
                    Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
                    
                    Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers
                    
                    Fawad Ch & other's meeting with Shah Mehmood in hospital - Najam Sethi's analysis
                    
 










