Two Employees of Supreme Court Suspended on Releasing Nawaz Sharif Against Rules

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت اور کوٹ لکھپت جیل سے راتوں رات رہائی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے دو ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے دونوں ملازمین کو فیصلہ کی فوری ترسیل کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے علی اور لاہور رجسٹری سے شہزاد نامی ملازم کو معطل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملازمین نے عدالتی وقت ختم کے باوجود فیصلہ کی ترسیل کی حالانکہ عدالتی اوقات کار دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہیں۔
ضمانت کے فیصلے کی فوری ترسیل سے نواز شریف رات پونے ایک بجے جیل سے رہا ہو گئے تھے۔ ضمانت کا فیصلہ رات نو بجے لاہور بھیجا گیا تھا۔
Source
Donald Trump's big statement on Iran deal in meeting with Amir Qatar
Sheikh Imran Apologizes After Controversial Remarks During UK Protest
Netanyahu's comments on US-Iran deal
DPO Jhang exclusive talk about Ishal Fatima case
Trump Meloni's viral interaction steals the show at G7 Summit
Israel shouldn't have attacked Beirut on this important day of deal with Iran - Donald Trump










