19 Year Old Boy Lost His Life While Filming TikTok Video

ٹک ٹوک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان ہلاک
نئی دلی: بھارت میں سماجی رابطے کی ایپ ٹک ٹوک پر ویڈیو بنانے کے دوران غلطی سے گولی چل جانے پر 19 سالہ نوجوان سلمان ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت کے علاقے جعفر آباد کا رہائشی نوجوان سلمان اپنے دو دوستوں سہیل اور عامر کے ہمراہ انڈیا گیٹ سیر و تفریح کے لیے گیا تھا، جہاں سے واپسی پر سہیل نے ٹک ٹوک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے سلمان کی جانب پستول کا رخ کر دیا جو غلطی سے چل گئی۔
گولی سلمان کے گردن میں لگی جس کے باعث کافی خون بہہ گیا، سہیل اور عامر نے سلمان کو اسپتال لے جانے کے بجائے پہلے اپنے ایک رشتہ دار کے گھر لے گئے جہاں سہیل نے اپنے خون کے دھبے لگے کپڑے تبدیل کیے اور پھر سلمان کو لے کر قریبی اسپتال پہنچا تاہم اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور ڈاکٹرز نے سلمان کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل ملک اور عامر کو قتل اور شواہد مٹانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے اگر دونوں دوست سلمان کو بروقت اسپتال لے جاتے تو شاید اس کی جان بچ سکتی تھی، ملزمان کے دعوے اور کیس کے ہر پہلو پر تحقیقات کی جائے گی۔
Source
Iranian President receives grand welcome in Pakistan with JF-17 Thunder fly past
Suspect arrested in Karachi for doing shameful act in front of pink bus
Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly
Iranian Rial Jumps After Historic US Peace Deal and Oil Sanctions Waiver
Islam & Science: Facts, Faith or Conflict? Journalist Shweta Jaya with Islamic Scholar Zakia Khan
8 dead, 39 hurt in Chicago weekend shootings











