Father Telling What Madrassa Molvi Did With His 13 Year Old Daughter
Dailymotion
Facebook
شجاع آباد: مدرسہ معلم تین ماہ تک 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
شجاع آباد: (دنیا نیوز) مدرسہ معلم درندہ بن گیا۔ قتل کی دھمکی دے کر تین ماہ تک 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
واقعہ شجاع آباد کے علاقے نیو ہاؤسنگ کالونی میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کے والدین کے مطابق وہ ذہنی طور پر کمزور ہے اور ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتی۔ اسے مدرسے میں دینی تعلیم کیلئے بھیجا لیکن وہ گزشتہ 15 روز سے مدرسے جانے سے انکار کر رہی تھی۔
والدین کے پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ مدرسے کا معلم اسے تین ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور بھید کھولنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی بھی ثابت ہو چکی ہے۔ متاثرہ بچی کے والد نے تھانہ سٹی میں درخواست دی تو پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار بھی کر لیا ہے۔
Source
Iran cannot be bought with money or bribes - Donald Trump confess
Japan Earthquake: Dramatic before-and-after images reveal extensive Aeon Mall destruction
Hamid Mir's views on Bilawal Bhutto & Maryam Nawaz's conflict
YouTuber Rajab Butt, friends booked for allegedly attacking women
Nabeel Gabol's video goes viral while riding bike without helmet and Police officer salutes him
Rana Sanaullah hits back at Bilawal Bhutto over Azad Kashmir situation













