PM Imran Khan Decides To Sack Three Ministers From Cabinet

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے صفر کارکردگی دکھانے والے 3؍ وزراء کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ان وزراء کی کرپشن کی شکایات اور اثاثوںمیں اضافے کی خفیہ اطلاعات بھی وزیراعظم کو مل چکی ہیں ۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں دو بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں
جن میں 2؍ وزراء اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافہ سمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔ عمران خان نے چند رفقاء سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سب سے پہلے کابینہ سے باہر جبکہ دیگر دو وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا، نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔
Source
Davos: Trump greets Field Marshal Asim Munir with a smile, video goes viral
Indian sports anchor Vikrant Gupta praises chairman PCB Mohsin Naqvi
Why no one is investing in Pakistan? Has Pakistan become un-investible?
Trump abandons attempt to attack Iran and capture Greenland
PM Shehbaz Sharif signs 'Gaza Peace Board Agreement' in Davos
Iran locks into darker digital blackout as Israel issues renewed warning











