Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
General Asim Munir faced tough questions from Iranians in Tehran - Details by Rauf Klasra General Asim Munir faced tough questions from Iranians in Tehran - Details by Rauf Klasra Iran parades apparent ballistic missile in Tehran Iran parades apparent ballistic missile in Tehran Breaking News: Iran captured two vessels including an Israeli ship in the Strait of Hormuz Breaking News: Iran captured two vessels including an Israeli ship in the Strait of Hormuz PM Shehbaz Sharif tweets after extension in ceasefire PM Shehbaz Sharif tweets after extension in ceasefire Iranian Naval Army releases video of seized ships Iranian Naval Army releases video of seized ships US war against Iran is weakening Europe - Erdogan telephones German President US war against Iran is weakening Europe - Erdogan telephones German President

PM Imran Khan Presented Proposals to Attract Foreign Remittances

Posted By: Ejaz Khan, May 13, 2019 | 00:12:08

PM Imran Khan Presented Proposals to Attract Foreign Remittances




اوورسیز پاکستانیوں کا زرمبادلہ بڑھانے کی تجویز وزیراعظم کو پیش

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کو اووسیز پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ بڑھانے کی جانب راغب کرنے کے لئے تجاویز پیش کر دی گئیں۔


پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد کے لئے وزیراعظم نے زلفی بخاری کو ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں زرمبادلہ بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ یہ تجاویز پنجاب کے وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے پیش کیں۔

تجاویز پر عملدرآمد کرکے اووسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کے لئے راغب کرنا ہے۔ تجاویز پر عملدرآمد کی صورت میں 10 ارب ڈالر زرمبادلہ بڑھنے کا تخمیہ لگایا گیا ہے۔

پیش کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں فیس پر 25 فیصد رعایت دی جائے۔ اس کے لئے حکومت پنجاب فیس میں رعایت دینے کے لئے قانون سازی کرے۔

یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسی بھیج کر گھر یا پلاٹ خریدنے والے اووسیز پاکستانیوں کو ٹیکس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے۔

اووسیز پاکستانیوں کی فیملیز کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے۔ ایک مقررہ شرح سے اوپر زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو واپسی کے لئے پی آئی اے کا ائیر ٹکٹ دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

زرمبادلہ زیادہ شرح میں بھیجنے والے اووسیز پاکستانیوں کی فیملیز کو شمالی علاقہ جات میں سیروتفریح کا پیکج دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانیز زلفی بخاری کو اس ضمن میں اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تجاویز تحریری شکل میں بھی وزارت اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے کر دی ہیں۔



Source



Comments...