Top Rated Posts ....

مصرمیں اسلامی جماعتوں کے اتحاد کی فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کی کال

Posted By: Uzair Nabil, July 05, 2013 | 01:49:25




قاہرہ: مصرمیں اسلامی جماعتوں کے اتحاد نے منتخب جمہوری حکومت کو برطرف کرنے کے فوجی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے آج احتجاج کی کال دی ہے۔

رپورٹ کےمطابق مصری آئین کی پاسداری کی” قومی اتحاد” نے ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعداجتماعی دعا اور فوجی اقدام کی مذمت کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں آج جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب اخوان المسلمین اوراس کی سیاسی شاخ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے سینئررہنماؤں کا کہناہے کہ وہ نئی حکومت کےساتھ تعاون کرنے کے بجائے ان کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج بالکل پرامن ہوگا، ہم حکومت کے خلاف نہ خود ہتھیاراٹھائیں گے اورنہ اپنے کارکنوں کی ایسا کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔


Source: The News Tribe




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts
Fawad Chaudhry's tweet on PTI jalsa in Islamabad

Fawad Chaudhry's tweet on PTI jalsa in Islamabad

Views 1996 | September 09, 2024

Comments...