Top Rated Posts ....

سات گھنٹے سے کم نیند سے امراض قلب اور جان لیوا دل کے دورے کا خطرہ

Posted By: Wajid Hassan, July 05, 2013 | 01:53:57




لندن :سات گھنٹے سے کم نیند سے امراض قلب اور جان لیوا دل کے دورے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بات ہالینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پبلک ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کے دورے اور امراض قلب سے بچاؤ کیلئے نیند انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تحقیق میں کہاگیاہے کہ روزانہ سات یا اس سے زائد گھنٹوں تک نیند سے جان لیوا دل کے دورے اور امراض قلب کاخطرہ 24 فیصد تک کم ہوجاتاہے۔
تحقیق میں مزید بتایاگیا ہے کہ اگرنیند کے ساتھ دیگر صحت مند عادات جیسے ورزش، صحت بخش خوراک، تمباکو اور الکحل سے پرہیزوغیرہ سے دل کے دورے کا خطرہ 83 فیصد تک کم ہوجاتاہے۔
تحقیق کے مطابق نیند طرز زندگی کے 4 دیگر عناصر کی طرح اہم ہے اور اس سے امراض قلب کے باعث ہلاکتوں کو 57 فیصد تک روکا جاسکتا ہے۔
تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر مونیکا ورسکھیورن کے مطابق نیند انتہائی اہم ہے اور اسے امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ایک اہم طریقہ کار کی حیثیت سے اختیار کیا جانا چاہئے۔


Source: The News Tribe



Comments...