
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے اخراجات میں موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے ، یہ رقم تحائف، خاطر مدرات اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اخراجات میں موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچالیے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےبچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اعلامیہ کے مطابق اسمبلی کے کل بجٹ کا 18 فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا۔
رقم تحائف، خاطر مدرات اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی۔ ارکان پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دورں میں کمی سے بھی بچت ہوئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی، ہمیں انفرادی سطح پر بہتری کی کوشش کرنی ہوگی، پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو اپنا کرداد ادا کرنا ہو گا۔
Source
Journalist Arshad Sharif's mother passed away
Mothers of blasphemy accused share heart wrenching stories how their kids were trapped
India: Rat disrupts Australian team dinner at Women’s World Cup
Exclusive video: Small plane crashes during takeoff in Venezuela, 2 dead
IG Punjab Police Dr. Usman Anwar's Important Press Conference
Karachi: Citizen loses Rs. 8.5 million due to duplicate SIM fraud










